ہیڈلائنز


خفیہ اداروں پر افغانستان کے الزامات برداشت نہیں ،پروپیگنڈہ نقصان دہ ہو سکتا ہے ،دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

                             اسلام آباد(اے این این) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے پاکستان کے خفیہ اداروں پرافغانستان کے الزامات کوسختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ہمسایہ ملک کی طرف سے ہمارے خفیہ اداروں کےخلاف تسلسل سے کیاجانے والاپروپیگنڈا خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہے،پاکستان  بقا ئے باہمی کے اصول پر جینے اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کاخواہاں ہیںمگر ہم اپنا دفاع بھرپور انداز میں کرینگے اور کسی کو ملکی قوانین اور سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے ۔ منگل کو جاری کئے گئے بیان میں ترجمان نے افغان نیشنل سیکورٹی کونسل اور افغان وزارت خارجہ کی طرف

سے جاری کردہ بیانات میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا یہ بات باور کرائی ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف کسی بھی منفی سرگرمی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی ہم خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالناچاہتاہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کے خفیہ اداروں کے خلاف تسلسل سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا اور پرامن بقا ئے باہمی کے اصولوں پر جینا چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنا دفاع بھی بھرپور انداز میں کرینگے اور کسی کو اپنے ملک کے قوانین اور سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے ۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور پاکستان اس حوالے سے پرعزم ہے ضرب عضب آپریشن ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان حکام کو بھی سرحد کے پار مثبت اقدامات کرنا ہوں گے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہوگا ٹی ٹی پی کے فرار ہونے والے ان عسکریت پسندوں کو ہمارے حوالے کرنا ہوگا جنہوں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے ۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ افغان حکام مثبت جواب دینگے اور خطے کے امن و استحکام کیلئے حوصلہ افزا اقدامات کرینگے کیونکہ اسی طرح خطے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے۔  

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ