ہیڈلائنز


پاکستان کا امریکہ میں اسرائیل کیساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لینا تشویشناک ہے:شیریں مزاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہپاکستان ایئرفورس سے چھ جہاز امریکہ میں نواڈا میں فوجی مشقوں کے لئے جا رہے ہیں،ان مشقوں میں اسرائیل بھی حصہ لے رہا ہے،اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر دفاع ایوان میں موجود نہیں لیکن کل انہیں لازمی ایوان میں بلایا جائے تاکہ وہ اس صورتحال پر پالیسی بیان دیں۔

 

روزنامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک نکتہ اعتراض پرشیریں مزاری نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان کیلئے اتحادی اعانتی فنڈ کی مد میں دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم روک لی ہے۔ یہ تشویشناک بات ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں تناﺅ آرہا ہے۔

 قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے جو اجلاس کی صدارت کر رہے تھے پارلیمانی امور کے وزیر آفتاب شیخ کو ہدایت کی کہ وہ کل وزیر دفاع کی ایوان میں آمد کو یقینی بنائیں۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ساجد نواز نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ان کے حلقے سے لوگ بجلی کے میٹر لگوانے کے لئے تیار ہیں لیکن پیسکو کا عملہ تعاون نہیں کر رہا۔ڈپٹی سپیکر نے پارلیمانی امور کے وزیر کو مسئلہ حل کرانے کی ہدایت کی۔

 تحریک انصاف کی ایک رکن کورم کی نشاندہی کیلئے کھڑی ہوئیں تو اس کے ساتھ ہی ڈپٹی سپیکر مرتضی ٰ جاوید عباسی نے آج  تک قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔

اجلاس کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے اجلاس کے دوران زیادہ وقت اپوزیشن کی نشستوں پر گزارا۔ شیخ رشید سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کی تشویش اورحکومتی اقدامات کے بارے میں ڈپٹی سپیکر سے رولنگ دلوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ