ہیڈلائنز


پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہمارے پاس اور محفوظ ہے، افغان طالبان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  افغان  طالبان کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ اُن کے پاس اور محفوظ ہے۔

افغان طالبان کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ   پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کے تمام 6 افراد ان کے پاس اور محفوظ ہیں جب کہ انہوں نے طالبان کے زیرکنٹرول علاقے میں رات گزاری۔ طالبان ذرائع نے ہیلی کاپٹر کو راکٹ سے تباہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر خود گرا جس کے بعد اس کے انجن میں آگ لگ گئی تاہم حادثے کے بعد تمام مسافر محفوظ ہیں۔

افغان طالبان ذرائع  نے نمائندہ ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ طالبان کی جانب سے عملے کی رہائی کی شرائط نہیں رکھی تاہم  محفوظ راستے اور ٹرانسپورٹ کا انتظام ہوتے ہی تمام 6 افراد کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ