ہیڈلائنز


وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف اسلام آباد میں عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 11 اہم شخصیات کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے  تھانہ سیکریٹریٹ میں مقامی عدالت کے حکم پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف ،  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آئی جی اسلام آباد سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا ہے

۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ سات بھی شامل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس کو وزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات کے خلاف 31 اگست کو پولیس کی شیلنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ  اس سے قبل لاہورکے تھانہ فیصل ٹاؤن میں ان کے خلاف سانحہ ماڈل کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکاہے۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ