ہیڈلائنز


سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی مزدور تنخواہیں نہ ملنے پر فاقہ کشی پر مجبور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سعودی عرب میں کام کی غرض سے موجود ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے فاقے کرنے پر مجبور ہیں جب کہ وزیراعظم نواشریف کے نوٹس لینے کے باجود پاکستانیوں کے حالات جوں کے توں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والے ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بُرے حال میں ہیں اور امدادی کیمپوں میں فاقے کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کی مشکلات کا نوٹس لیا تو پاکستانی سفیر کیمپ پہنچ گئے تاہم پاکستانیوں کے حالات میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں آیا۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیرمنظور الحق نے مشکلات میں پھنسے پاکستانیوں کے جدہ میں کیمپ کا دورہ کیا اور800 پاکستانیوں کی مشکلات سنیں جب کہ دمام میں پاکستانی مزدوروں کو کھانے پینے کے لیے 200  ریال فی کس دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفیر نے تنخواہوں کے متعلق کمیٹیوں کو ہدایت کردی۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ