ہیڈلائنز


اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت گرفتار تمام افراد کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت تمام افراد کے خلاف مقدمات فوری طور پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور خان کاسی نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی، تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے اپنے دلائل میں کہا کہ پولیس نے مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے گرفتاریاں کیں جو خلاف قانون ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے دفعہ

144 کے تحت درج تمام مقدمات خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اس قسم کے معاملے پر عدالت لال مسجد کیس میں فیصلہ دے چکی ہے۔ ماورائے قانون کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دیکھنا یہ ہے کہ پولیس کو گرفتاریوں کا اختیار تھا یا نہیں ۔

واضح رہے کہ کم و بیش 650 افراد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے تاہم عدالت عالیہ 13 ستمبر کو تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دے چکی تھی۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ