ہیڈلائنز


وزیراعظم نااہلی ریفرنس، عوامی تحریک کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پٹیشن غیر متعلقہ قرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی سماعت کے دوران عوامی تحریک کے ماڈل ٹاؤن سانحہ کو پٹیشن سے غیر متعلقہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق  چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد نے  وزیراعظم نوازشریف كی نااہلی كے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔ اس موقع پر عوامی تحریک کی جانب سے دائر پٹیشن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بھی پٹیشن میں شامل کیا گیا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پٹیشن میں شامل کئے جانے کو غیر متعلقہ قرار دے دیا ۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ  کریمنل ٹرائل مکمل ہونے سے پہلے کسی کو نااہل قرارنہیں دیا جاسکتا اور ضابطہ فوجداری کی سماعت مکمل ہونے سے پہلے ہم کوئی ایکشن نہیں لے سکتے۔ وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے پاناما لیکس پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ پاناما لیکس کیا ہے، تاریخ کیا ہے اور اس کی قانونی و اخلاقی حیثیت کیا ہے جس پر پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جائیداد بنانے میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کا نام آیا ہے جب کہ وزیراعظم مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی میں وزیراعظم نے مریم نواز کو زیرکفالت بتایا لیکن پاناما لیکس سے انکشاف ہوا کہ مریم تو آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں جب کہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق یہ لوگ ڈیفالٹرز ہیں۔ الیكشن كمیشن میں دائر درخواستوں میں سیاسی جماعتوں كے وكلا نے پاناما لیكس كے انكشافات اور وزیراعظم كی جانب سے الیكشن كمیشن میں جمع كرائے گئے اثاثوں كی تفصیلات سمیت مختلف دستاویزات بھی اپنی درخواستوں كے ہمراہ لگا ركھی ہیں۔ واضح رہے كہ وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اورعوامی تحریک سمیت عوامی مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دے ركھی ہیں۔

Sunny

12°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 44%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ