ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیكشن كمیشن میں وزیراعظم نوازشریف كے خلاف  نااہلی كی درخواستوں  پر سماعت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیكشن كمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم نوازشریف كی نااہلی كے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں  پر سماعت كرنے یا نہ كرنے كے حوالے سے سماعت شروع کردی جب کہ مخالف فریق کے وکیل لطیف کھوسہ دلائل دے رہے ہیں۔ الیكشن كمیشن میں دائر درخواستوں میں سیاسی جماعتوں كے وكلا نے پاناما لیكس كے انكشافات اور وزیراعظم كی جانب سے الیكشن كمیشن میں جمع كرائے گئے اثاثوں كی تفصیلات سمیت مختلف دستاویزات بھی اپنی درخواستوں كے ہمراہ لگا ركھی ہیں۔ واضح رہے كہ وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اورعوامی تحریک سمیت عوامی مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دے ركھی ہیں۔

Mostly cloudy

18°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 42%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ