ہیڈلائنز


سارک وزراءداخلہ کانفرنس کل شروع، بنگلہ دیش کاشرکت سے انکار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : علاقائی امن و استحکام کے معاملے پر سارک ممالک کے وزراءداخلہ کی کانفرنس کل سے یہاں اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ فوٹو سیشن کے لئے بھی ملنے کا امکان نہیں ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالی بالخصوص پیلٹ گن کے استعمال کے ذریعے بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین کے چہرے مسخ کرنے، آنکھوں کی روشنی چھیننے جیسے واقعات کے پیش نظر پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سارک وزراءداخلہ کانفرنس میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگ سے خود کو فاصلہ پر رکھیں گے۔ بھارت نے وزراءداخلہ کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی ہے تاہم بنگلہد یش نے شریک ہونے سے انکار کردیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ شرکت کے لئے تین اگست کو ہی اسلام آباد پہنچیں گے۔ ان کے خلاف پاکستان کے دارالحکومت کی مرکزی شاہراﺅں پر سیاہ بینرز لگادئیے گئے ہیں۔

Cloudy

9°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ