ہیڈلائنز


عمران خان نے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایسا کام کر دکھایا کہ متوالے خوشی سے جھوم اٹھے

Written by | روزنامہ بشارت

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیٹوں کے ہمراہ میران جانی کی بلند ترین چوٹی سر کرلی، عمران خان ان دنوں اپنے بیٹوں کے ہمراہ گلیات کی سیر میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین‌ عمران خا‌ن نے گلیات میں میران جانی کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے گلیات کی بلند ترین چوٹی میران جانی سر کر لی ہے اور اب 7 اگست کو ملک میں کرپشن کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان نے 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ 7 اگست پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہوگا،خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے اور اس سلسلے میں 7 اگست کو پشاور سے راولپنڈی کی جانب مارچ کیا جائے گا۔وہ حکومت سے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے اہلخانہ کا نام آنے کے بعد، معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ