ہیڈلائنز


آرمی چیف نے 5مطالبات پر گارنٹی دی، میں نے کہا نواز شریف پر اعتماد نہیں: عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک کے نتائج سامنے آنے لگ گئے ہیں، ۳۰ دنوں میں پاکستان بدل چکا ہے، پی آئی اے میں ہونے والے واقعات نے ثابت کر دیا کہ لوگ کھڑے ہو گئے، سیلاب متاثرین بھی ’گو نواز گو‘ کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ پہلی بار ہورہا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت میں عمران خان نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کے کنے پر آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تو جنرل روحیل نے کہا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے لیکن انہوں نے 5مطالبات کی منظوری کی گارنٹی دی تھی، میں ان سے کہا تھا کہ نواز شریف پر مجھے اعتماد نہیں ہے، ان کے حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ان کے خلاف شفاف تحقیقات کیسے ہو سکتی ہیں؟ کپتان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹیاں بنتی ہیں اور تحریک انصاف کے نظریاتی لوگوں کی بھی آج کل چھانٹی ہو رہی ہے، مجے جاوید ہاشمی کے جھوٹ پر دکھ ہوا، وہ دھاندلی کو تسلیم کرتے ہیں اور نواز شریف کو بچانے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا بڑی عید پر قربانی یہیں کریں گے، اس روز میری سالگرہ بھی ہےاور تمام کارکن اس میں شریک ہوں گے۔

 

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ