ہیڈلائنز


انتہا پسند نظریات کو شکست ہو رہی ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں گامزن ہے، پاکستان کو ہر مذہب اور رنگ و نسل کے لئے محفوظ بنایا جائیگا، انتہا پسند نظریات عالمی خطرہ ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششوں اور پوری قوم کے عزم سے انتہا پسند نظریات کو شکست ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلٰی سطح کے اجلاس میں اندرونی سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، سکیورٹی اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چودھری نثار، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو سکیورٹی اور قیام امن کے لئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔  وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند عناصر پسپا ہو رہے ہیں، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے ہی کامیاب ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ انتہا پسند نظریات عالمی خطرہ ہیں، پاکستان نے ان نظریات کو اکھاڑ پھینکنے کی کوششیں کئی سال قبل شروع کیں، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے ملک کی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت انٹیلی جینس شئیرنگ میکنزم کو مضبوط بنانے کے لئے معاونت جاری رکھے گی، پاکستان ہر مذہب اور رنگ ونسل کے لئے محفوظ بنایا جائیگا، ملک صحیح سمت میں گامزن ہے، عوام کو مستحکم، خوشحال اور پرامن وطن دینگے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ