ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کو قانون کے تابعداری پر مجبور کر دینگے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کرکے وزیر اعظم نواز شریف کو قانون کے تابعداری پر مجبور کردیں گے۔ بنی گالا میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ پنجاب کے چاروں ریجنز کے صدور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاناما لیکس معاملے پر تحریک کے لئے حکمت عملی، حکومت کے خلاف تحریک کے دوران 7 اگست کے پلان اور پشاور سے راولپنڈی تک مارچ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ اور بدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، پاکستان تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے، ترکی میں سیاستدانوں سے بڑھ کر عوام نے جمہوریت کی حفاظت کی، قوم کو کرپٹ اشرافیہ یا مستحکم جمہوریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ قوم کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف ہے، 7 اگست سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہو گا۔ ہم خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے اوروزیراعظم کو قانون کے تابعداری پر مجبور کردیں گے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ