ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیكشن كمیشن نے وزیراعظم كی نااہلی كی درخواستوں كو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں كو نوٹس جاری کردیئے۔ذرائع كے مطابق الیكشن كمیشن آف پاكستان نے وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تمام درخواستوں كی سماعت كرنے یا نہ كرنے كے حوالے سے جائزہ لینے كے بعد فیصلہ كیا ہے كہ اس پر سماعت كی جائے۔ الیكشن كمیشن نے تمام درخواستوں كویكجا كرتے ہوئے سماعت كرنے كا فیصلہ كیا ہے جس کے لیے 3 اگست كی تاریخ مقرر كی گئی اور درخواست گزاروں كو نوٹس جاری كردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی درخواستوں كے حق میں دلائل دیں سكیں۔وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تحریك انصاف، پیپلزپارٹی، عوامی تحریك اورعوامی مسلم لیگ نے درخواستیں دے ركھی ہیں۔  درخواستوں میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے الیكشن كمیشن كو اپنے اثاثوں كی تفصیل درست جمع نہیں كرائی جس كی وجہ سے وہ اہل نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔سیاسی جماعتوں كے وکلا نے پاناما لیكس كے انكشافات، وزیراعظم كی جانب سے الیكشن كمیشن میں جمع كرائے گئے اثاثوں كی تفصیلات سمیت مختلف دستاویزات بھی اپنی درخواستوں كے ہمراہ لگا ركھی ہیں۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 50%
Wind: S at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 16°C Sunny
Monday 10°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 10°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ