ہیڈلائنز


پاکستان امریکا سے 7 کھرب 13 ارب روپے کے 55 انجن خریدے گا، سعد رفیق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے 55 انجن خریدے گا جو آئندہ سال تک مل جائیں گے جب کہ چین کے خریدے گئے انجنوں کی بحالی کے لئے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ میں وققہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی کے ساتھ 55 انجنوں کی خریداری کا معاہدہ طے پاچکا ہے اور 7 کھرب 13 ارب 69 کروڑ 80 لاکھ روپے کی مالیت سے 55 انجن آئندہ سال پاکستان پہنچ جائیں گے۔وفاقی وزیرریلوے نے ایوان کو بتایا کہ پہلے سے موجود 27 انجنوں کی مرمت کا منصوبہ بھی رسالپور فیکٹری میں جاری ہے جبکہ 15 انجن آپریشن کے لئے نکال لئے گئے ہیں اور 12 کی مرمت کی جارہی ہے تاہم چین کی ایک کمپنی سے خریدے گئے 60 انجنوں کی بحالی کے سلسلے میں بھی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔

Sunny

15°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 49%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Sunny
Wednesday 7°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ