ہیڈلائنز


بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاورریگولرٹی اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی منظوری دے دی ہے تاہم کے الیکٹرک اور 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولرٹی اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 33 کمی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ جون میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت11روپے50پیسے، فرنس آئل 6 روپے8 پیسے اور گیس سے 5روپے ایک پیسے جب کہ ایل این جی سے پیداواری لاگت 5روپے5 پیسے فی یونٹ رہی۔ جون میں مجموعی طور پر 10ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی جس کی اوسطاً پیداواری لاگت47ارب روپے رہی ۔ اس طرح جون میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 47 فی یونٹ رہی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے6 روپے 80 روپے فی یونٹ وصولی کی۔ اس لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی درخواست اور ان کا موقف سننے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نندی پور اور گدو پاور پلانٹ کی لاگت کو شامل نہیں کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اس سے صارفین کو 30 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تاہم کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ سے کم ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین قیمتون کی اس کمی سے مستفیذ نہیں ہوسکیں گے۔

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 46%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 11°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 8°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Mostly sunny
Monday 12°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ