ہیڈلائنز


کشمیریوں پربھارتی بربریت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر بھرپور آواز اٹھائی جارہی ہے۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی توجہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی طرف مبذول کرائی ہے، ہم نے دنیا کو بتایا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث حالیہ دنوں میں اب تک 60 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا فیس بک کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں پوسٹس ہٹانے کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیس بک کو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ سوشل فورم پر اظہار رائے ہر کسی کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری کو سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے حق میں کی جانے والی پوسٹس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔نفیس زکریا کا ترکی کی جانب سے پاک ترک اسکول بند کرنے  کے حوالے سے کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور ہم ترک حکومت کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہمارے پاس پاک ترک اسکول کے معاملے پر بیشتر متبادل راستے موجود ہیں۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 83%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Monday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 22°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ