ہیڈلائنز


ناصر جنجوعہ نے بازی پلٹ دی، ایران نے بھارت کو بڑا دھچکا دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے ملاقات میں ایرانی حکام نے واضح کیا کہ دوطرفہ تعلقات میں کسی تیسرے ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔دونوں جانب سے افغانستان میں قیام امن کےلیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کی ایران میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں ۔ناصرجنجوعہ کی ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کےسیکریٹری علی شامخانی سے ملاقات کے دو کامیاب دور ہوئے۔
گفتگو میں پاکستان اور ایران کے انٹیلی جنس سربراہان کی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی ۔ملاقات میں ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ایرانی حکام نے واضح کیا کہ دو طرفہ تعلقات میں کسی تیسرے ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملاقات میں سرحد پر مزید کراسنگ پوائنٹس ،چیک پوسٹس اور گیٹس کی تعمیر پراتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں پاک ایران افغانستان سہ فریقی فورم کے بحالی پر بھی غور کیا گیا

Cloudy

22°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ