ہیڈلائنز


لند ن ملاقات میں کوئی ’تیسرا فریق‘ موجود نہیں تھا: طاہر القادری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے پہلی بار لندن میں ہونے والی ملاقات کی اندر ونی کہانی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں پاکستان مسلم لیگ کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ    نے ملاقات کے  لئے وقت مانگا تھا اور میں نے ان سے ملاقات بھی کی تھی، ملاقات کے دوران انقلاب کی مجوزہ تحریک کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھے اور کچھ فیصلے بھی ہوئے  تھے مگراس ملاقات میں کوئی ’تیسرا‘ فریق موجود نہیں تھا، اس لئے ’لندن پلان‘ کے حوالے سے میڈیا میں اڑائی جانے والی باتیں محض حکومتی پروپیگنڈہ ہی ہیں۔

 یاد رہے حکومت کی جانب سے مسلسل الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کی ایک ملاقات میں ’لندن پلان‘ تشکیل دیا گیا تھا جس میں موجودہ حکومت کو گرانے کی سازش شامل تھی جبکہ اس ملاقات کو میڈیا سے بھی خفیہ رکھا گیا تھا۔ عمران خان کی جانب ابھی تک اس حوالے سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

 

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ