ہیڈلائنز


برطانیہ پاکستان کا روایتی اتحادی اور قریبی دوست ہے، نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کیلئے قریبی تعاون جاری رکھیں گے، برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کا دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ نواز شریف نے تھریسامے کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی تعلقات کے شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تھریسامے کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنا برطانوی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ تھریسامے کی قیادت میں برطانیہ مزید مستحکم ہوگا اور نئی قیادت کے تحت عالمی امور میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اور عوام تھریسامے کی پاکستان سے وابستگی کی قدر کرتے ہیں۔ برطانیہ پاکستان کا روایتی اتحادی، قریبی دوست اور آزمودہ شراکت دار ہے۔ دوطرفہ تعلقات کیلئے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔  تھریسامے نے وزیراعظم نواز شریف کے جذبات پر تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کا قابل بھروسہ اتحادی ہے۔ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد بھی دونوں ملک دوطرفہ شراکت دار کے طور پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔ سلامتی سے متعلق امور میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ برطانوی وزیراعظم نے جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کا ساتھ دینے کا بھی عزم دہرایا اور کہا کہ برطانیہ پاکستان کے جمہوری نظام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کا استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ تھیریسامے نے کہا کہ انھوں نے بطور وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ طے کیا تھا مگر اب وہ برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے دورہ پاکستان کی منتظر ہیں۔
Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 71%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ