ہیڈلائنز


ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پی ٹی آئی چئیر مین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  تُرکی میں فوج کی بغاوت پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے بیان کو محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نہایت افسوسناک قرار دیا۔ یہی نہیں انہوں نے اس بیان پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا تھا کہ ترکی میں عوام نے فوجی بغاوت کو شکست دی اور جمہوریت کو بحال کیا جس میں فوجی غداروں اور باغیوں سمیت کچھ محب وطن عوام نے بھی اپنی جانیں کھودیں انہوںنے کہاکہ عمران خان کا یہ بیان افسوسناک ہے کہ اگر یہاں ایسا ہوتا تو مٹھائیاں بانٹی جاتیں ڈاکٹر اے کیو خان نے عمران خان کو مشورہ بھی دیا کہ عمران خان کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ حکمرانوں کوچاہیے کہ ملک دوست اور عوام دوست پالیسیاں بنائیں تاکہ جمہوریت کا سر بلند رکھا جائے لیکن انہوںنے ایسا نہیں کیا ڈاکٹر اے کیو خان نے کہاکہ ہماری مصیبت یہ ہے کہ آج یہاں ہر سیاستدان ہی عوام کے مفاد میں کم اور اپنے مفاد میں زیادہ سوچتا ہے

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 51%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ