ہیڈلائنز


بعض ممالک پاک ایران تعلقات خراب کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں، ناصر جنجوعہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلامی جمہوری ایران کی اعلٰی قومی سلامتی کونسل کے سکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے اقدامات کا مقابلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ایران کی اعلٰی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے پیر کو تہران میں پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات میں کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کو پروان چڑھانے والے افکار اور اقدامات کا مقابلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بنیادی اور پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر علاقے اور یورپ میں کوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ علی شمخانی نے کہا کہ ایران اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ بعض ممالک ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں ہتھیار اور دہشت گرد بھیج کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر کریں۔

انہوں نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں ایران اور پاکستان کی بندرگاہوں کی غیر معمولی جغرافیائی پوزیشنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندرگاہیں ایک دوسرے کے ملک کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرسکتی ہیں اور دونوں ممالک کے لئے بے شمار اقتصادی فوائد کی حامل ہیں۔ پاکستان کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے بھی اس ملاقات میں امت مسلمہ کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کے حوالے سے بیرونی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی ممالک کی ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں فروغ کے مواقع بڑھ گئے ہیں اور ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ خارجی طاقتیں سازشیں کرکے عالم اسلام کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں، ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، پاکستان ایران کے ساتھ سکیورٹی اور اقتصادی تعلقات مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شمخانی سے تہران میں ملاقات کی۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ کسی ملک کو پاک ایران تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ کوئی ملک پاک ایران دوستی سبوتاژ نہیں کرسکتا۔ بعض ممالک پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل ایران آمد پر ناصر جنجوعہ کا پُرتباک استقبال کیا گیا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ