ہیڈلائنز


وزارت مذہبی امور, دوبارہ حج کیلئے 10سال تک پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت


اسلام آباد: پہلا حج کرنے والے کودوبارہ حج کرنے کیلئے 10سال انتظار کرنا پڑے گا۔ وزارت مذہبی امور نے نئی تجویز پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ حج کے خواہش مندوں کو حج کا موقع دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے حالیہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے پانچ سالوں میں حج کیا ہو وہ دوبارہ حج نہیں کر سکتا

ہے اب وزارت غور کر رہی ہے کہ یہ پابندی دس سال تک لگا دی جائے کہ دس سال میں کسی نے ایک بار حج کیا ہو تو وہ دوبارہ نہیں جا سکے گا۔

 

دوسری تجویز یہ ہے کہ زندگی میں صرف ایک حج کی ہی اجازت ہو تاکہ ہزاروں کی تعداد میں حج کے خواہش مند زیادہ سے زیادہ فریضہ حج ادا کر سکیں۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے حج اخراجات زیادہ ہونے اور سرکاری سکیم کے تحت کم حاجی جانے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں افراد فریضہ حج کی ادائیگی سے رہ جاتے ہیں۔

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ