ہیڈلائنز


پی آئی اے کا حاجیوں کے سامان کی رہائش گاہوں پر چیکنگ سے انکار

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد:  وزارت مذہبی اموراورحج آپریشن میں حصہ لینے والی فضائی کمپنیوں کے درمیان معاہدے کے تحت پی آئی اے نے عازمین حج کے سامان کی ان کی رہائشوں گاہوں پرچیکنگ کی مخالفت کرتے ہوئے مذکورہ تجویز مسترد کردی۔ رواں سال فضائی کمپنیوں کو کہا گیا تھاکہ وہ حاجیوں کوایئر پورٹس پر انتظار کرانے کے بجائے ان کی رہائشں گاہوں پرسامان کی جانچ پڑتال کر لیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حاجیوں کو ایئرپورٹ پرتکلیف سے بچانے کے لیے یہ تجویزسامنے لائی گئی تھی تاہم پی آئی اے حکام کی مخالفت کے بعد اب اس تجویز کومسترد کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ وزارت مذہبی امور نے اس سال کے حج اخراجات میں تمام عازمین سے اس مد میں 4100 روپے رقم فی کس بھی وصول کر لی تھی مگر اب بتایاگیا ہے کہ وزارت مذہبی اموراورایئرلائن کمپنیوں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں فضائی کمپنیوں نے اس تجویزکوماننے سے انکارکردیا ہے اسی طرح کوریئرکمپنیوں کے ساتھ بھی مسافروں کا سامان ان کی رہائش گاہوں سے ائیرپورٹ تک پہنچانے کے معاملات طے نہ ہوسکے جس کے بعد وزارت مذہبی اموراب ہرحاجی سے وصول کی گئی رقم واپس کردے گی۔
Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ