ہیڈلائنز


پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی وزیرخارجہ نے نہیں بلکہ کشمیریوں نے کرنا ہے لیکن بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبانا چاہتا ہے جب کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے بھارتی وزیرخارجہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ سشما سوراج نے کشمیرکو بھارت کی جاگیر قراردیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کبھی پاکستان کاحصہ نہیں بنے گا تاہم کشمیرکا مسئلہ استصواب رائے سے ہی حل ہوسکتا ہے اور کشمیرکے مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی وزیرخارجہ نے نہیں کشمیریوں نےکرنا ہے اور یہ کشمیری عوام کا حق ہے کہ وہ پاکستان یا پھر بھارت کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کریں۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کا وعدہ کرچکی ہے جب کہ رائے شماری سے کشمیری عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ پوری دنیا تسلیم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سشما سوراج نے یہ بھی کہا کہ برہان وانی بھارت کے لیے دہشت گرد تھا لیکن کشمیر کے تحریک آزادی کے کمانڈر کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور ان کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔دوسری جانب سرکاری خبررساں ادارے کو انٹریودیتے ہوئے مشیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم اور جارحیت کا قانونی جواز پیدا کرنے کے لیے کالے قوانین نافذ کررہا ہے جب کہ بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے بے گناہ اور نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی طرف سے جاری مظالم کے بارے میں عالمی برادری کو باخبر کرکے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف زہراگلتے ہوئے کہا تھا پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے جموں و کشمیر کے پاکستان کا حصہ بننے کی خواہش  قیامت تک پوری نہیں ہوسکتی جب کہ انہوں نے  پاکستان پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں تشدد پھیلارہا ہے اور اس نے کبھی کشمیر کو دعائیں نہیں دیں بلکہ صرف دہشت گرد دیئے ہیں۔

Mostly sunny

30°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ