ہیڈلائنز


بد امنی ، دہشت گردی اور سیاسی بحران کے باوجود پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کے قریب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : پاکستان کو دہشتگردی،شدت پسندی، بے امنی اور سیاسی عدم استحکام سمیت متعدد مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے مگر اس کے باوجو د رواں سال سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان نے بھارت تو کیا ایشیاءکی بڑی اقتصادی قوتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایک ویب سائٹ کیو زیڈ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کارکردگی کے لحاظ سے ایشیاء میں سب سے بہترین رہی ۔۔ بلومبرگ نے تو اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بھی قرار دے دیا ہے۔ امریکی سٹاک انڈیکس فرمMSCIنے جون میں KSE100کو ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں بھی شامل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس انڈیکس میں رواں سال چین بھی شامل نہیں ہو پایا۔
پاکستان کی قابل فخر کارکردگی کا اندازہ آپ مندرجہ ذیل عدادوشمار سے کر سکتے ۔ دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر رہا ۔ جس میں جنوری سے جولائی 2016 تک 11 سے 17 فیصد اضافہ ہوا ۔اس فہرست کے مطابق’رائزنگ اور شائننگ انڈیا‘ کا ڈھول پیٹنے والا بھارت 6.67 فیصد اضافے کے ساتھ 16 ویں نمبر پر رہا۔
بین الاقوامی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور حکومتی اخراجات کی جارحانہ پالیسی نے مل کر پاکستانی مارکیٹ کو سرمایہ کاروں کیلئے دلکش بنا دیا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑھتا ہوا سیاسی استحکام اس صورت حال کو مزید بہتر کرے گا اور آنیوالے وقت میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں مزید بہتری آئے گی۔

Mostly sunny

30°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ