ہیڈلائنز


بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔ نیویارک میں کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حالت زارپرعالمی برادری کی توجہ دلائی ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں بھی متعددفورمزپراٹھایا ہے جب کہ جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سےمتعلق مباحثے سمیت اقوام متحدہ کی قیادت اورسلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیراٹھایا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے جب کہ کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 67%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ