ہیڈلائنز


قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہوا ہے جب کہ اجلاس سے قبل سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی داخلی سلامتی سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے بعد لاہور میں مختصر قیام کے بعد گزشتہ روز کم و بیش 2 ماہ بعد اسلام آباد پہنچے اور باقاعدہ طور پر ایک مرتبہ پھر اپنے آفس سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ