ہیڈلائنز


چین نےراہ داری منصوبے سےمتعلق تمام افواہیں مسترد کر دیں

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان میں چین کے سفیرنے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق سامنے آنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، کہا کہ چین اس منصوبے پر کام سے مکمل طور پر مطمئن ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اورچین کے عوام کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔پاکستان میں چینی سفیر کہتے ہیں، پاکستانی حکومت اور پوری قوم سی پیک معاملے پر ہمارے ساتھ ہے، پاک فوج سی پیک منصوبے کو مثالی سیکیورٹی فراہم کررہی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ فوج اور حکومت میں سی پیک کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں،پاک فوج کے پاس سی پیک کی سیکیورٹی اورمیری وزارت کے پاس اس کی تکمیل کا کام ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق سامنے آنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، کہا کہ چین اس منصوبے پر کام سے مکمل طور پر مطمئن ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اورچین کے عوام کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
میڈیا رپورٹس آئیں کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے پر چین پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، یہ بھی کہا گیا کہ منصوبے کی سیکیورٹی سے متعلق چین کو کئی قسم کے تحفظات ہیں، تاہم چین کے پاکستان میں سفیر نے اس قسم کی تمام باتوں کو افواہ، من گھڑت، بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چین کے سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستانی حکومت اور ادارے بلکہ پوری قوم اس منصوبے کی تکمیل کے لیے چین کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج اس منصوبے کے لیے مثالی سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ منصوبہ تسلسل اور کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، چین کو منصوبے میں پیش رفت پر مکمل اطمینان ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ فوج اور حکومت کے درمیان سی پیک کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، فوج کے پاس منصوبے کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہے، ہمارے پاس اس کی تکمیل، دونوں مل کر اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ