ہیڈلائنز


آزاد کشمیر انتخابات، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

Written by | روزنامہ بشارت

مظفرآباد: آزادکشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے ۔ اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 29 میں سے 23 نشستیں جیت لی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کو دو دو نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی صرف ایک ایک سیٹ حاصل کر پائی ہے ۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 41 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کے اورنتائج کا آنے سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کو دو دو سیٹوں پر کامیابی ملی ہے ۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کو صرف ایک ایک نشست ملی ہے ۔اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 39 سے راولپنڈی مسلم لیگ ن کے اسد علیم خان کامیاب ، ایل اے 39 سے مسلم لیگ ن کے شوکت شاہ کامیاب ، ایل اے 33 سے مسلم لیگ ن کے میاں یاسر شاہ کامیاب ایل اے 9 کوٹلی 2 سے ن لیگ کے سردار فاروق سکندر 28100 ووٹ لے کر کامیاب، ایل اے 31 سے ن لیگ کے چودھری محمد اسماعیل 22510 ووٹ لے کر کامیاب ، ایل اے 12 کوٹلی 5 سے ن لیگ کے راجا نثار احمد 16628 ووٹ لے کر کامیاب ، ایل اے 17 پونچھ 1 سے مسلم لیگ ن کے یاسین گلشن 20377 ووٹ لے کر کامیاب ، ایل اے 34 جموں 5 سے ن لیگ کے چودھری جاوید اختر 12870 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دیوان غلام محی الدین نے لاہور سے آزاد کشمیر کی سیٹ پر کامیابی سمیٹ لی ہے ۔ اور ویلی پانچ سے پی ٹی آئی کے عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے ہیں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق دھیر کوٹ سے مسلم کانفرنس کے سردار عتیق کامیاب ہو گئے ہیں ۔ دیگر حلقوں کے نتائج کی تفصیلات آنا باقی ہے ۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 50%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ