ہیڈلائنز


بھارتی عدالت میں وزیراعظم نواز شریف کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

Written by | روزنامہ بشارت

انبالہ: بھارتی شہر انبالہ کی عدالت نے وزیراعظم نوازشریف سمیت جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کے رہنماؤں کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور تحریک آزادی کے رہنماؤں کے خلاف اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ انڈیا نامی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نامزد شخصیات کے خلاف ملک سے غداری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔بی بی سی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے برہان وانی کو شہید قرار دینا اور پاکستان میں اس حوالے سے یوم سیاہ منانا بھارت کے خلاف کھلی جنگ ہے، پاکستانی وزیراعظم کے اشارے پر تحریک آزادی کے یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق، شبیر شاہ اور سید علی گیلانی کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرارہے ہیں اور برہانی وانی کا یوم شہادت منا کر کشمیریوں کو بھارت کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔انبالہ کی عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے اور اس کی سماعت کی تاریخ 25 جولائی مقرر کی ہے۔

Cloudy

9°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ