ہیڈلائنز


بھارت کا کشمیر کو داخلی مسئلہ قرار دینے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی تاریخ ہے، انسانی حقوق کا مسئلہ آج ایک عالمگیر مسئلہ بن چکا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو اقوام متحدہ یا دوسرے فورمز پر اٹھایا جا سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے واقعات کو کیوں موضوع نہیں بنایا جا سکتا؟ مئسلہ کشمیر پر پاکستان کے دوٹوک موقف کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، خواتین کی بے حرمتی اور بچوں کو بینائی سے محروم کرنے کے واقعات ہو رہے ہیں، بھارتی مظالم نے دنیا بھر کے لوگوں کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے، کسی ریاست کو انسانیت کے مسلمہ اصول پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مفاد اور ریاستی حکمت عملی کے نام پر اصول پامال نہیں ہو سکتے، بھارت خود اقوام متحدہ گیا اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا، کشمیر کو اقوام متحدہ نے ایک متنازع علاقہ قرار دیا، کشمیر کو کسی بھی طرح بھارت کا داخلی مسئلہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا، بھارت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیر میں استصواب رائے کا انتظام کرے گا، اس کے باوجود بھارت کا کشمیر کو داخلی مسئلہ قرار دینے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا کشمیریوں سے مذہبی، تہذیبی اور انسانی لہو کا رشتہ ہے۔ پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سفارتی، سیاسی اور انسانی حقوق کے ہر محاذ پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک فریق اور اہل کشمیر کے ساتھ دیرینہ اور ہمہ گیر رشتے سے جڑا ہے۔ اسی رشتے کے باعث پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر یوم سیاہ منا رہی ہے۔ پوری پاکستانی قوم یک سو ہو کر بھارتی مظالم پر سراپا احتجاج ہے۔ بھارت نے اپنے مظالم سے اہل کشمیر کی تین نسلوں کو ناراض کیا۔ بھارت فیصلہ کرے ہاتھ لہو سے مزید رنگنے ہیں یا کشمیریوں کا حق تسلیم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اہل کشمیر کی موجودہ نسل نے سوشل میڈیا کو ہتھیار بنا لیا، بھارت اب لوگوں کے ذہنوں پر تالے لگا سکتا ہے اور نہ ہی آواز دبا سکتا ہے، بھارت سمجھے کہ جب عوام ارادہ کر لیں تو ہتھیار بھی ان کا راستہ نہیں روک سکتے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ