ہیڈلائنز


فوج کو مارشل لا کی دعوت دینے والی جماعت موو آن پاکستان کا سربراہ گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں چئیرمین موو آن کے خلاف ملک میں انتشار پھیلانے اور بدامنی پیدا کرنے پر شہریوں کی جانب سے مقدمات کے اندارج کے بعد انہیں اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آج صبح اسلام آباد کے علاقے ایف سکس ون سے انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں کامران پہلے ہی اپنی حفاظتی ضمانت کروا چکے تھے۔ میاں کامران کے خلاف آرمی چیف کے متنازع پوسٹر لگانے کا مقدمہ درج تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مووآن پاکستان کے سربراہ بیرون ملک فرار کر گئے ہیں۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ