ہیڈلائنز


پاکستان کو بدنام کرنیوالے امریکی یاد رکھیں وہ بھی شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں، رضا ربانی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس پاکستان کو بدنام کریں گے تو یاد رکھیں وہ بھی شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں، امریکی جانتے ہیں کہ کل کے جہادی آج کے دہشت گرد کیسے بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بتا دیں کہ حکومتی تعلقات میں بہتری کی راہ میں روڑے نہیں اٹکانا چاہتے، لیکن پاکستانی پارلیمان کو امریکی ارکان کانگریس کے پاکستان مخالف ریمارکس قبول نہیں، امریکی ارکان کانگریس پاکستان کو بدنام کریں گے تو یاد رکھیں وہ بھی شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں، ادلے کا بدلہ ہوگا، مک کین صاحب اور دیگر امریکیوں کو پتہ ہے کہ کل کے جہادی آج کے دہشت گرد کیسے بنے۔ یہ رولنگ دی چیئرمین سینیٹ نے مشیر خارجہ سرتاج کے وضاحتی بیان پر، اس سے پہلے سرتاج عزیز نے ایوان کو بتایا کہ امریکہ کے ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ سمیت دیگر فورمز پر روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے، بعض امریکی ارکان گانگریس کے پاکستان مخالف بیانات سے ان کا اپنا قد چھوٹا اور وقار کم ہوا ہے، چند ارکان کانگریس کا بیان پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کا عکاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جان مک کین حالیہ دورہ پاکستان کے بعد کہہ چکے ہیں کہ زمینی حقائق دیکھ کر ان کے خیالات بدل گئے، پاکستان ہمیشہ قومی مفاد میں اپنی خارجہ پالیسی بناتا ہے، امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد کم کرنے کی مخالفت ہمارے مؤقف کو تسلیم کرنے کا واضح ثبوت ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ