ہیڈلائنز


ملک سول وار کی طرف جارہا ہے ،عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد......عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے۔دھرنا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ اگر پر امن احتجاج کا راستہ روکا گیا تو پھر خونی انقلاب کا راستہ ہی رہ جائےگا ۔دھرنا مظاہرین سے خطاب کے پہلے اسپیل میں عمران خان نے ساری توجہ سپریم کورٹ کو دی اور چیف جسٹس اور جج صاحبا

سے بار بار اپیلیں کرتے رہے ۔ عمران خان نےکہاکہ ان کے لوگ احتجاج کرکے واپس جارہے تھے جب پولیس نے انہيں روکا اور ان پر تشدد کیا جس کے بعد پتھراؤ ہوا ۔عمران خان نےکہاکہ گذشتہ رات ان کے چالیس کارکن گرفتار کرلیے گئے ہيں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروائے۔عمران خان نے جج صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک خانہ جنگی طرف جارہاہے ۔عمران خان نے کہاکہ شریف برادران کے ہوتے ہوئے انہیں کوئی انکوائری قبول نہیں یہ لوگ اپنی دولت بچانے کے لیے ملکی جمہوریت کو داؤ پر لگارہے ہيں ۔ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کےحکم پر عمل درآمد کا حکم دے۔عمران خان نے پولیس پر اپنے مظاہرین سے لوٹ مار کا الزام بھی لگایا ۔عمران خان نے ایک بار پھر جج صاحبا ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر پرامن احتجاج کا راستہ روکا گيا تو پھرخونی انقلاب کا راستہ ہی رہ جائے گا۔ عمران خان نےکہاکہ وہ خود اسلام آباد کے سارے کنٹینر ہٹوادیں گے اور اگر پولیس نے راستہ روکا تو پھر تصادم ہوگا۔ عمران خان نے جمعے کو ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سےبڑااجتماع کرنے کااعلان بھی کیا ۔  

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 17.70 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Sunny
Monday 20°C / 27°C Sunny
Tuesday 19°C / 26°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny
Thursday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ