ہیڈلائنز


سسی پلیجو کے فلیٹ میں چور گھس گئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :سکیورٹی حصار میں گھرا پارلیمنٹ لاجز چوروں کےلئے آسان ہدف بن گیا۔ ایک ہی ماہ میں چوری کی دوسری واردات۔ ریڈ زون کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق عوام تو عوام چوروں نے منتخب نمائندوں کو بھی نہ چھوڑا۔ ریڈزون میں واقع پارلیمنٹ لاجز بھی محفوظ نہیں رہا۔ ہروقت چاروں اطراف سے پولیس‘ رینجرز اور سکیورٹی فورسز کے پہرے میںگھرے پارلیمنٹ لاجز میں ایک ہی ماہ کے دوران ہوچکی ہیں چوری کی2وارداتیں۔

پہلے تو حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ طلال چوہدری کے فلیٹ کے تالے ٹوٹے اورچور نقدی‘ زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاءلے اڑے۔ اس بار چوروں نے پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجوکے فلیٹ نمبر 408 کا پھیرا مارا۔

چوری کی اطلاع پر پولیس سسی پلیجو کے فلیٹ پر پہنچی تو روشن دان کھلاملا۔ فائلیں اورکاغذات کمرے میں بکھرے پڑے تھے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ سسی پلیجو کے زیراستعمال چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سسی پلیجو نے کسی چیز کے غائب ہونے کا تو نہیں بتایا تاہم پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی لیکن ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ارکان پارلیمنٹ کی کثیر تعداد نے فلیٹس کی راہداریوں میں سکیورٹی کیمرے نصب کرنے کی مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے لاجز کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ