ہیڈلائنز


اویس شاہ کی بازیابی کے لیے آپریشن آئی ایس آئی نے کمانڈ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت


راولپنڈی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کو گذشتہ رات بازیاب کروالیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اویس شاہ کی بازیابی پر کیے گئے آپریشن سے متعلق میڈیا بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اویس شاہ کو آپریشن خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کیا گیا۔آپریشن ڈی آئی خان سے ٹانک کے راستے میں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن رات دو سے ڈھائی بجے کے مابین کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اویس شاہ کو اس آپریشن کے دوران بازیاب کروایا گیا۔ٹانک کے قریب مفتی محمود چوک کے پاس تین چیک پوسٹیں قائم کی گئیں۔ نیلے رنگ کی کار کو چیک پوسٹ کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی۔جس پر دہشتگرد گاڑی کو ڈیوائیڈر پر چڑھاکر دوسری جانب لے گئے۔فوجی سنائپر نے گاڑی کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ گذشہ تین روز سے اویس شاہ کی موجودگی کے تکنیکی شواہد تھے۔آئی ایس آئی ان کی بازیابی کے آپریشن کو کمانڈ کر رہی تھی۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ