ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کرلئے , کالا باغ ڈیم کامعاملہ سیاسی بن چکا ہے ،تین صوبے ڈیم کی تعمیر کے حق میں نہیں ٗجسٹس گلزار احمد , عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، ڈیم بنانے یا نہ بنانے سے آپ کا کون سا حق مجروح ہوتا ہے؟ ٗچیف جسٹس


اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کرلیے۔نظر ثانی اپیل کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے کہا کہ مجھے سنے بغیر عدالت کیسے فیصلہ دے سکتی ہے ٗعدالت نے معاملے کو مفاد عامہ کی نظر سے جانچنے کی بجائے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا۔

 

گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کالا باغ ڈیم کامعاملہ سیاسی بن چکا ہے ،تین صوبے ڈیم کی تعمیر کے حق میں نہیں ٗ پارلیمنٹ کے کرنے والے فیصلوں پر عدالت کیسے حکم دے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، ڈیم بنانے یا نہ بنانے سے آپ کا کون سا حق مجروح ہوتا ہے؟اے کے ڈوگرنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے معاملے میں عدالت پارلیمنٹ کو حکم دے سکتی ہے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کر لیے۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: N at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ