ہیڈلائنز


ترکی میں فوجی بغاوت پر ناکامی پر عمران خان کو کس بات کی پریشانی ہے، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

راولاکوٹ: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سمجھ لینا چاہیئے کہ شارٹ کٹ سے اقتدار نہیں ملتا اور غیر جمہوری قوتیں ان جیسوں کے بھیس میں ہی آتی ہیں۔ راولا کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت پر ناکامی پر عمران خان کو کس بات کی پریشانی ہے، جمہوری نظام میں عوام کی خدمت ہوتی ہے بنی گالہ میں بیٹھ کر عیاشی نہیں، عمران خان کو سمجھ لینا چاہیئے کہ شارٹ کٹ سے اقتدار حاصل نہیں کیا جاسکتا اور غیر جمہوری قوتیں ان ہی جیسوں لوگوں کے بھیس میں آتی ہیں اور اقتدار پر قبضے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا جاتا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کارکردگی کی بنیاد پر ہی (ن) لیگ کو منتخب کریں گے لیکن  عمران خان سازشیں، مذموم مقاصد کی پوٹلی لے کر عوام کے پاس جائیں گے اور 2018 میں غیر جمہوری قوتوں کی راہ دیکھ رہے ہوں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بھی کوئی کشمیر پالیسی نہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی کشمیر پالیسی بہت واضح ہے اور نوازشریف جب بھی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سےملتے ہیں مسئلہ کشمیر پر زور دے کر بات کرتے ہیں لیکن عمران خان نےمودی سے ملاقات میں کشمیر پرکوئی بات نہیں کی اور بلاول بھٹو زرداری بھی بتائیں کہ ان کی بھی کیا کشمیر پالیسی  ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ