ہیڈلائنز


ایمانداری کی مثال قائم، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے آفس فرنیچر اپنی جیب سے خرید لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے دوسروں کیلیے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے پارلیمنٹ چیمبرکیلیے فرنیچر اپنی جیب سے خرید لیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے حال ہی میں پارلیمنٹ کے اپنے آفس کا فرنیچر تبدیل کیا اور اپنی جیب سے 6 لاکھ50 ہزارروپے ادا کیے۔ انھوں نے اپنے اسٹاف کو یہ بھی بتایا کہ بطور چیئرمین اپنے عہدے کی میعاد پوری ہونے پر وہ فرنیچر اپنے ساتھ لے جانے کا حق رکھتے ہیں جب رضا ربانی نے اپنے آفس کیلیے فرنیچرکا انتخاب کیا تو ان کے اسٹاف نے انھیں بتایا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق فرنیچر کی خریداری کیلیے اشتہار دینا ضروری ہے پھر انھوں نے اپنی جیب سے مذکورہ رقم ادا کر دی۔ انھوں نے اپنے اسٹاف کو عید ملن پارٹی بھی دی اور تمام اخراجات خود ادا کیے، انھوں نے غیر ملکی مہمانوں کیلیے اعزازی شیلڈز بھی خریدیں جب کہ سادگی کی مثال برقرار رکھتے ہوئے وہ سرکاری گاڑیوں کے بجائے کرائے کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، انھوں نے سینیٹ کی حالیہ بھرتیوں میں بھی پی پی رہنمائوں کی تمام سفارشوں کو مسترد کیا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ