ہیڈلائنز


عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی کی گرفتاری و رہا ئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماءعمر ریاض عباسی کو گرفتار کرنے کے تھوڑی دیر بعد رہا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کو پولیس نے بارہ کہو سے ایف 8 کچہری جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کرلیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءرحیق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،حکومتی اقدامات سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں ،اب تک ہمارے 25 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ