ہیڈلائنز


پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بہت بڑی قیمت چکائی ہے، امریکا لاعلم ہے، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف نفرت انگیر بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت بڑی قیمت چکائی ہے۔ وزیر داخلہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلے سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں بہت بڑی قیمت چکانی پڑی لیکن افسوس کی بات ہے کہ امریکی کانگریس کا ایک پینل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے لاعلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فوجی جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے لیکن امریکی قانون سازوں نے پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے بارے جاننے کی کوشش ہی نہیں کی۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی ایوان نمائندگان کی دہشت گردی، جوہری عدم پھیلاؤ، تجارت اور ایشاء پیسفک سے متعلق ذیلی کمیٹیوں نے مشترکہ طور پر ایک مباحثے بعنوان ’’پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا دوست ہے یا دشمن؟‘‘ کا انعقاد کیا تھا۔ امریکی کانگریس کے ایک پینل نے اس مباحثے میں مطالبہ کیا تھا کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین پر افغان طالبان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو امریکا کو پاکستان کو ہر قسم کی امداد دینی بند کردینی چاہیے۔

Cloudy

8°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 75%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ