ہیڈلائنز


نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب اعلامیئے کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 2001 سے نیب میں تحقیقات زیرالتوا تھیں تاہم نیب ایگزیکٹو بورڈ ان کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی جب کہ بورڈ نے سابق صوبائی وزیرعبدالکریم نوشیروانی، زاہد انور، ڈائریکٹر نجی توانائی کمپنی رخسانہ بیگم کے خلاف بھی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیئے کے مطابق نیب نے 5 کرپشن ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سابق ایم پی اے اعجاز شاہ کے خلاف بھی کرپشن شکایت کی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے جب کہ سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح دواؤں میں غیر قانونی اضافےکے باعث قومی خزانےکو 692.96 ملین روپے کا نقصان پہنچانے پرارشد فاروق فہیم اور دیگر کے خلاف بھی کارروائی کی منظوری دی گئی ہے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ