ہیڈلائنز


ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، کئی سڑکیں پانی میں بہہ گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک کے بیشر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں سے جہاں کئی علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے وہیں کئی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ گزشتہ رات سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے جس کے بعد ممکنہ نقصان سے بچنے کے لئے ملحقہ علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث شانگلہ سے گزرنے والے دریا میں طغیانی آگئی ہے جب کہ سوات میں ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، سوات کے بشام روڈ سمیت دیگر کئی سڑکیں پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جب کہ سیلابی ریلا 3 گاڑیوں اور 2 پاور ہاؤسز کو بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سوات کے علاقے کروڑہ میں لینڈ سلائنڈنگ کے باعث گاؤں خالی کرالیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال جب کہ خیبرپختونخوا میں ملاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی درالحکومت میں سب سے زیادہ بارش 75 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جب کہ پنجاب میں سب زیادہ بارش جہلم میں 71  ملی میٹر، سیالکوٹ میں 70، راولپنڈی میں 59، منگلا میں 48، گوجرانوالا میں 39، منڈی بہاؤالدین میں 30، مری میں 11 اور لاہور میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں سب زیادہ دیر میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مالم جبہ میں 26، سیدو شریف میں 22 اور ایبٹ آباد میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کشمیر کے علاقوں مظفرآباد میں 12، کوٹلی میں 03 اور راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ