ہیڈلائنز


مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کی ماروائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کرائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یونائیٹیڈ نیشن کے انڈرسیکرٹری جنرل ایڈمنڈمولیٹ سے ملاقات کی جس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانیت کی تذلیل ہے جب کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کرکے وہاں کے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اس لئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے نہتے کشمیریوں کے ماروائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کرائے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پورے خطے کے امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لے۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ