ہیڈلائنز


نوازشریف کا دوست مودی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

Written by | روزنامہ بشارت

راولاکوٹ: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پر مودی کو میاں صاحب کی خاموش حمایت حاصل ہے جب کہ میاں صاحب کا جانا ٹھہر گیا اس لیے تخت لاہور کے خلاف بھی انقلاب آسکتا ہے۔ آزاد کشمیر راولا کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا دوست مودی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی پر مودی کو میاں صاحب کی خاموش حمایت حاصل ہے لیکن عوام (ن) لیگ کا جھرلو آزاد کشمیر میں نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مہنگے منصوبے عوام کی فلاح کے لیے نہیں بلکہ اتفاق فاؤنڈری کی ترقی کے لیے ہیں جب کہ نوازشریف لیڈرنہیں بزنس مین ہیں وہ صرف اپنا مفاد دیکھتے ہیں، نواز شریف نے 3 سال میں آف شور کے علاوہ کوئی یونیورسٹی نہیں بنائی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرآئینی بجٹ کی کوئی اہمیت نہیں کیوں کہ اس میں صوبوں کو نظرانداز کیا گیا جب کہ عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اور وزیرخزانہ دال کی جگہ مرغی کھانے کا کہتے ہیں، روٹی کی جگہ کیک کے مشورے پرانقلاب فرانس ہوا اب ایسے ہی تخت لاہور کے خلاف بھی انقلاب آسکتا ہے کیوں کہ میاں صاحب کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دربدر پھرنے والے رہنماؤں کی ضرورت نہیں بلکہ مشکل حالات میں کھڑے ہونے والی قیادت کی ضرورت ہے جب کہ شفافیت پر یقین رکھتا ہوں اس لیے کرپشن نہیں کرنے دوں گا، خراب حالات کے باوجود سندھ حکومت کی کارکردگی پنجاب سے بہتر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کا وعدہ پورا کرے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ