ہیڈلائنز


فوج کو حکومت کی دعوت دینے کے پوسٹر لگانی والی جماعت کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پنجاب بھر سمیت اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف کے پوسٹرز و اسکنز آویزاں کرکے مارشل لا کی دعوت دینے کے الزام میں ایک غیر معروف سیاسی جماعت ’’موو آن پاکستان‘‘ کے چیئرمین کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ جماعت کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’مووآن پاکستان‘‘ کے نام پر سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کروانے والے محمد کامران نے چند ماہ قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو جانے کے اعلان کے فوراً بعد فیصل آباد میں پوسٹر آویزاں کروائے تھے جن پر ’’جانے کی باتیں جانے دو‘‘ تحریر تھا، ان پوسٹرز کے آویزاں کرنے پر ٹی ایم اے یا پی ایچ اے کے متحرک نہ ہونے اور حکومت پنجاب کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہ لیے جانے کے نتیجے میں محمد کامران نے اس کا دائرہ پنجاب تک وسیع کردیا اور بعدازاں اسلام آباد میں پوسٹر آویزاں کیے جن پر’’اب آ بھی جائو‘‘ کا سلوگن تحریر کیا جس پر آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ان پوسٹرز کے آویزاں کرنیوالے شخص سے لاتعلقی اور اسکے مقاصد سے لاعلمی کا اظہار کیا، جس پر حکومت پنجاب نے ’’موو آن پاکستان‘‘جیسی غیر معروف سیاسی جماعت کے چیئرمین محمد کامران کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 44%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 11°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 8°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Mostly sunny
Monday 12°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ