ہیڈلائنز


بلاول بھٹو کی میر واعظ عمر کو جدوجہد آزادی کشمیر کی حمایت کی یقین دہانی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کر کے پی پی کی جانب سے کشمیریوں کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کر کے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کی اور حریت رہنما کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھی ہفتہ وار پریس فریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو بات چیت کے لئے کہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ