ہیڈلائنز


ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی درخواست منظور، ماڈل گرل طلب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد /  کراچی: کسٹم عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی دوبارہ سماعت شروع کرنے سے متعلق پاکستان کسٹمز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماڈل گرل کو 28 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی سماعت کی،  درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ  ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذاٰ ملزمہ کا جلد از جلد ٹرائل کیا جائے جس پر کسٹم عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جولائی کوعدالت طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب  سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مقدمے کی سماعت وکلا کی ہڑتال کی نذر ہوگئی۔ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کی درخواست کی سماعت آج سندھ ہائی کورٹ میں ہونی تھی لیکن آج شہر بھر میں وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ہے درخواست کی سماعت اب 20 جولائی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ کسٹم عدالت نے کیس کا ریکارڈ عدالت عالیہ میں ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 75%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 9°C / 18°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ