ہیڈلائنز


ایدھی کے یوم وفات کو قومی یوم انسانیت قراردینے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 جولائی کوعبد الستارایدھی کے انتقال کی مناسبت سے قومی یوم انسانیت قرار دینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عبدالستارایدھی قومی ہیرو ہیں، انہوں نے دنیا بھرمیں انسانیت کیلیے گراں قدرخدمات انجام دیں، جس پر قوم کا منتخب ایوان عبدالستار ایدھی کی وفات پر ملال کا اظہار اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے عبدالستارایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ہرسال ان کے یوم وفات کی مناسبت سے 8 جولائی کو یوم ایدھی، نیشنل چیریٹی ڈے اور قومی یوم انسانیت قرار دیا جائے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ